ایم پی او آرڈیننس کے سیکشن 3 کو معطل کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

09-28-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او آرڈیننس کے سیکشن 3 کو معطل کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایک صفحے پر مشتمل آرڈر جاری کیا، تحریری آرڈر کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے نظر بندی کے سیکشن 3 کو معطل کرنے کی استدعا کی، پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل کے لئے مہلت طلب کی، سرکاری وکیل اس سیکشن پر عدالت کی معاونت کریں، عدالت سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتی ہے۔ عدالت نے صوبائی حکومت کے وکیل کو تیاری کی مہلت فراہم کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نظر بندی کے احکام کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا جا رہا ہے۔