طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 3 سہولت کار گرفتار

09-28-2024

(ویب ڈیسک) پولیس نے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک سہولت کارعامر حفیظ کو گرفتار شوٹرز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار سہولت کاروں میں عامرحفیظ، ثمرگل اور شیراز خان شامل ہیں اور وہ امیر مصعب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے شوٹرز کا رکشہ اور موٹرسائیکل میو ہسپتال کی پارکنگ سے غائب کیا تھا، باقی 2 ملزمان ثمر گل اور شیراز خان کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، انہوں نے گرفتار شوٹراظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا جس نے انہیں ثمر اور شیراز کے پاس کے پی کے بھیجا تھا۔