پاکستان سے ٹیسٹ میچ یا شادی؟ انگلش کرکٹر اولی سٹون پریشان
09-28-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کرکٹر اولی سٹون اپنی شادی کو لے کر پریشان ہو گئے۔
انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر اولی سٹون کی شادی 12 اکتوبر کو انگلینڈ میں طے ہے جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اولی سٹون شادی کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے، انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ شادی کی وجہ سے کوشش کروں گا کہ دوسرے ٹیسٹ سے ملتان میں ٹیم کو جوائن کروں۔ ٹیسٹ سیریز میں بین سٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔