گجر پورہ: لوہے کا تاجر لٹ گیا، ڈاکو 1 کروڑ روپے چھین کر فرار

09-28-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں ڈاکو لوہے کے تاجر سے گن پوائنٹ پر ایک کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہورکے علاقے گجرپورہ میں پیش آیا جہاں کار سوار ڈاکوؤں نے لوہے کے تاجر کو گن پوائنٹ پر لوٹا اور ایک کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات جمعہ کی دوپہر کو ہوئی جس کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار متاثرہ تاجر کی گاڑی کے قریب آکر رکی، جس میں سے 2 ڈاکو باہر نکلے اور گن پوائنٹ پر ایک کروڑ کیش سے بھرا شاپنگ بیگ چھین لیا، ڈاکو کار ریورس کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاجر گوجرانوالہ سے آیا تھا جس کے ساتھ ڈکیتی کو واقعہ پیش آیا۔