پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

09-28-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

رجسٹرار آفس نے ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس فاروق حیدر درخواست پر سماعت کرینگے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی، عدالت ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔