پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، مزید 94 کیسز رپورٹ

09-28-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 83، اٹک سے 6 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ میانوالی سے 3 اور جہلم سے 2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 594 کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال اب تک 1552 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔