نظربندیوں کے سیکشن 3 کی آئینی حیثیت کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری

09-28-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندیوں کے سیکشن 3 کی آئینی حیثیت کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے نظر بندی کے سیکشن 3 کو معطل کرنے کی استدعا کی، پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کی، سرکاری وکیل اس سیکشن پر عدالت کی معاونت کرے، عدالت سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتی ہے ۔ واضح رہے کہ نظربندیوں کے سیکشن 3 کی آئینی حیثیت کیخلاف درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر نظر بندی کے احکامات کو استعمال کیا جارہا ہے۔