طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزم گرفتار

09-27-2024

(لاہور نیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث مزید دو ملزم گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دئیے ہیں۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ثمر گل اور شیراز خان شامل ہیں، دونوں ملزموں کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزموں نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا، اکرم خان نے دونوں شوٹرز کو خیبر پختوخوا ثمر اور شیراز کے پاس بھجوایا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کی بھی تلاش ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم گرفتار ملزموں سے "پینل آف آفیسرز" کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔