مبینہ فراڈ کا مقدمہ : نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج
09-27-2024
(لاہور نیوز) مقامی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔ نازش جہانگیر کے خلاف اداکار اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا۔ ان کی درخواست پر ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی، اداکارہ نے 25لاکھ روپے اور نہ ہی گاڑی واپس کی، عدالت نے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔