گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت میں مختلف جرائم کی 419 وارداتیں رپورٹ

09-27-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں مختلف جرائم کی 419 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 18 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان، طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 18 افراد سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین لی، چوروں نے شہریوں سے مجموعی طور پر 44 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں، کار چوری کی ایک اور دیگر وہیکل چوری کی 6، مویشی چوری کی 5 ، نقب زنی کی 17 اور متفرق چوری کی 309 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔