پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر سستا

09-27-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 543 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد مندی چھا گئی جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی۔ مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 81 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔