عمران خان کی تصویر،ویڈیو پرپابندی، چیئرمین پیمرا کیخلاف درخواست دائر
09-27-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی تصویر اور ویڈیو میڈیا پرنہ دکھانے پرچیئرمین پیمرا کیخلاف درخواست دائر کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے سنٹرل پنجاب کے سینئرنائب صدر اکمل خان باری نے درخواست دائرکی۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کا پورا نام اور تصویر دکھائی جائے، بانی پی ٹی آئی پر پیمرا کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے۔