گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 87 نئے کیسز رپورٹ
09-27-2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 570 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1458 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 68، لاہور سے 04 ڈینگی کے کیسز رپورٹ، فیصل آباد اور اٹک سے 3-3 جبکہ چکوال سے 02 کیسز رپورٹ ہوئے، جہلم، گوجرانوالہ، بہاولپور، سیالکوٹ، گجرات، جھنگ اور سرگودھا سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔