مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے کوسوں دور

09-27-2024

(لاہور نیوز) مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہو گیا۔

برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے، مارکیٹ میں زندہ برائلر 411 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔ اس کے علاوہ انڈوں کی قیمت 306 روپے درجن مقرر ہے۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، مارکیٹ میں ادرک 800 روپے، لہسن 650 روپے، پیاز 180 روپے اور ٹماٹر 140 روپے  فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 180، درجہ دوم 120 روپے فی درجن اور سیب 280 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔