اسلام کسی کو انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا: طاہر اشرفی

09-26-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام کسی کو بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے حوالے سے مکمل تحقیقات لازم ہیں، توہین رسالتؐ و توہین مذہب کے مجرموں کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ توہین رسالتؐ و توہین مذہب کے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر عدالتیں توہین کے مقدمات کے بروقت فیصلے کر دیں تو کوئی بے گناہ نشانہ نہ بنے اور کوئی گنہگار سزا سے نہ بچے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہنواز کیساتھ جعلی پولیس مقابلہ میں شریک افسران اور ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔