پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلی: رؤف حسن سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے فارغ

09-26-2024

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

بانی تحریک انصاف نے نئی تعیناتیوں کی منظوری دے دی، رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے نئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم ہوں گے۔