مہنگا سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار پر جا پہنچی

09-26-2024

(لاہورنیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 665 ڈالر کا ہوگیا۔عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے فی تولہ نرخوں میں اضافہ ہو گیا، ملکی سطح پر فی تولہ سونا 1500روپے اضافے سے 2 لاکھ 77ہزار روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1285روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37ہزار 482روپے پر پہنچ گئی ہے۔