سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
09-26-2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز مثبت زون میں ہوا اور ہنڈر انڈیکس میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دوپہرے کے وقفے کے بعد مندی چھاگئی جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی۔مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 81 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 97 کروڑ 57 لاکھ 64 ہزار 54 روپے مالیت کے 15 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار 215 شیئرز کا لین دین ہوا۔