پاکستان کا آذربائیجان کو جے ایف 17 بلاک تھری فائٹر ایئرکرافٹ کی فروخت کا معاہدہ

09-26-2024

(لاہور نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے صدر کو دورہ پاکستان کے موقع پر طیارے کی جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی، آذربائیجان کے صدر اور حکومت کی درخواست پر پاکستان نے ایڈکس 2024 میں شرکت کیلئے ایئر فورس کا ایک دستہ باکو بھیجا۔

      انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے صدر کو دورہ پاکستان کے موقع پر طیارے کی جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی، آذربائیجان کے صدر اور حکومت کی درخواست پر پاکستان نے ایڈکس 2024 میں شرکت کیلئے ایئر فورس کا ایک دستہ باکو بھیجا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایڈکس 2024 میں فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر نے بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جے ایف 17 تھنڈر کی ری فیولنگ اور دیگر خصوصیات کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر الہام علیوف نے جے ایف 17 کی بھرپور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری 4.5 جنریشن ملٹی رول فائٹر طیارہ ہے، طیارہ وسیع تر جنگی مشنز پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر سے آذربائیجان کی قومی سلامتی مزید مضبو ط ہوگی، تاہم صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان کے بھرپور تعاون سے دونوں ممالک میں فوجی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔