توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

09-26-2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈووکیٹ لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے، ایف آئی اے کے وکلا ہفتہ کے روز سے ضمانت کی درخواستوں پراپنے دلائل کا آغاز کریں گے، بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فردجرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔