عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

09-26-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا۔

عمران خان نے پارٹی قیادت کو جلسے کی اجازت کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کر دی جبکہ ساتھ ہی راولپنڈی میں ہفتے کے روز بھرپور احتجاج کا اعلان بھی کر دیا۔ اس حوالے سے اڈیالہ میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے یہ جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر اجازت ملی بھی تو شہر سے کہیں دور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارے وکلاء سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کریں گے، ہم جلسے کی اجازت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔