جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کیخلاف کارروائیاں، 32 شکاری گرفتار

09-26-2024

(لاہور نیوز) جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 32 شکاری گرفتار کر لئے گئے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے فالکن، بٹیر ، ممولے، مینا اور دیگر جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 32 شکاری گرفتار کئے گئے اور انہیں پونے 3 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن غلام رسول کی سربراہی میں معصوم پرندے ممولے اور مینا کے 06 سفاک سیلرز گرفتار کرکے مبلغ 50 ہزار روپے کا جرمانہ کرکے پرندے عدالتی حکم پر آزاد کر دیئے گئے۔