پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے 126 نئے کیسز رپورٹ
09-26-2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 126 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں صوبہ میں 528 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1371 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 107، لاہور سے 06 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گوجرانوالہ سے 03، فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے 2-2 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاؤالدین سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کا مزید بتانا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔