عدلیہ کے متعلق مارشل لاء کیخلاف کھڑے نہ ہونے کا تاثرغلط ہے: عابد زبیری

09-26-2024

(لاہور نیوز) سابق صدرسپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے متعلق مارشل لاء کےخلاف کھڑا نہ ہونے کا تاثرغلط ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےعابد زبیری کا کہنا تھا کہ فیصلہ غلط ہویا صحیح عمل درآمد کرنا پڑتا ہے، عدلیہ کےاحکامات کی خلاف ورزی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کب مارشل لاء کےخلاف کھڑی ہوئی؟ یہ کہنا درست نہیں کہ عدلیہ مارشل لاء کےخلاف کھڑی نہیں ہوئی، یہ ترمیم ضرورکر سکتے ہیں مگر بادی النظر میں یہ تو سپریم کورٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عابد زبیری نے مزید کہا کہ ہر ترمیم عدالت میں چیلنج ہوسکتی ہے، مسئلہ صرف اتنا ہے کہ وزراء پریس کانفرنس کرتے ہیں ججز پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔