ٹک ٹاکر شاہ تاج کا نامورپاکستانی کرکٹرکو شادی کی پیشکش کرنے کا انکشاف

09-25-2024

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج نے نامور پاکستانی کرکٹر کو شادی کی پیشکش کرنے کا انکشاف کردیا۔

نجی ٹی وی کے شو کے دوران شاہ تاج خان نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، وہ مجھ سے فون پر بات کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کرسکتا۔ ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ شاداب مجھ سے وینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے، شاداب کی شادی کے بعد میں نے کہا کہ لعنت ہو! تم پر تم نے شادی کرلی۔ماضی میں شاہ تاج شاداب کی فین رہ چکی ہیں لیکن ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں شاہ تاج نے شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔