افغانستان کیساتھ مذاکرات کیلئے خدمات دینے کو تیار ہیں: امیر جماعت اسلامی

09-25-2024

(لاہور نیوز) امیر جاعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔

پشاور میں قبائلی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا امریکا نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کوپروموٹ کیا، انہوں  نے کہا کہ افغان سر زمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں چلایا جائےتو مسائل حل ہو جائیں گے، قبائل کے مسائل بھی حل کیے جائیں، حکومتی سطح پر جرگے قائم ہونے چاہئیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بندوقوں سے پوری قوم کوہینڈل نہیں کیا جاسکتا، کرپشن صرف سویلین نہیں بلکہ سب کرتے ہیں، قبائلی علاقوں کو تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرنا چاہیے، اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجی آپریشنز مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستانی حکومت افغانستان کیساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے، افغان طالبان اور حکومت پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی حل نہیں۔