قومی اسمبلی: اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم

09-25-2024

(لاہور نیوز) ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم کر دیا گیا۔

کابینہ ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی خود فیصلہ کرے گی، اس سے قبل ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ سے مشاورت کی جاتی تھی، اب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ سے مشاورت نہیں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کے تمام الاؤنسز میں اضافے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں ہو گا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ سینٹ ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے متعلق سینیٹ کو اختیارات دیے جائیں۔