سپریم کورٹ: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف ایک اور درخواست دائر

09-25-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

سینئر سیاستدان افرا سیاب خٹک کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اصل پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت بنچز تشکیل دیئے جائیں اور ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار  نے مزید کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے شامل کیے گئے سیکشن 2 کو بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیا جائے، سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شخص کے بنچز کی تشکیل کے اختیار کی نفی کی تھی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے عدلیہ کے اندرونی امور میں مداخلت کی کوشش کی گئی جو عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ مزکورہ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔