لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت پر اڑان نہ بھر سکی

09-25-2024

(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 کی روانگی میں تاخیر ہو گئی، مقررہ وقت پر پرواز اڑان نہ بھر سکی۔

پرواز نے آج صبح دس بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا، انتظامی امور میں پیچیدگیوں کی وجہ سے پرواز میں تاخیر کر دی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 303 کی ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے 12:45 پر روانگی متوقع ہے، مسافر پرواز کی روانگی کے انتظار میں علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود ہیں۔