پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر سستا
09-25-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 142 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 81 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 5 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.80 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے کا ہو گیا ہے۔