لیسکو کا بجلی چوری میں ملوث افسران ، ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

09-25-2024

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لیسکو میں انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی،چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد سرور مغل، چیف لاء آفیسر بدر یاسین، چیف انجینئر آپریشن عباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی ظفر محمود، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ لیسکو چیف شاہد حیدر نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بجلی چوری میں ملوث ملزمان قومی مجرم ہیں، انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔