معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال

09-25-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑے عرصے میں ہی ڈیجیٹل دہشتگردی نے زور پکڑا ہے، ڈیجیٹل دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہنیت خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیک نیوز معاشرے میں نفرت پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں، اسلام نے نفرت اور لڑائی جھگڑے سے منع کیا ہے، لوگوں میں رنگ، نسل اور زبان کی تفریق معاشرتی ثقافت کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔