آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر شاہد محمود کی پروموشن درخواست پر ریلیف کی ہدایت

09-25-2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر شاہد محمود کی پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف کی ہدایت جاری کر دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات ہوئی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ازالے بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن برانچ کے سب انسپکٹر فہیم اختر کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، اے ایس آئی محمد جاوید کی بیٹے کے کینسر کے علاج میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کر دی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے انسپکٹر مظفر حسین کی بیوہ کی فیملی کلیم پر بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کر دی، سب انسپکٹر آصف رضا کی پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا تمام درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح، فوری اقدامات سے مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔