رومانوی فلم کرنا پڑی تو شاہ رخ خان کے ساتھ کروں گی: زویا ناصر

09-25-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ میں رومانوی نہیں ہوں، اگر کبھی رومانوی فلم کرنا پڑی تو شاہ رخ خان کےساتھ کروں گی۔

حال ہی میں اداکارہ زویا ناصر نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے محبت، رومانس اور دیگر موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ میں کسی بھی مرد میں سب سے پہلے اخلاقیات اور شخصیت دیکھتی ہوں کہ وہ کس طرح دوسرے سے پیش آ رہا ہے، پھر اس میں صفائی جیسی چیزوں کو دیکھنے کے بعد اس سے تعلق بارے فیصلہ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محبت کرنے والا شخص کبھی بھی دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا اور جو تکلیف دیتے ہیں وہ محبت نہیں کرتے اور یہی کسی کو سمجھنے کی پہلی نشانی بھی ہوتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں رکھتی، میں پہلے کسی بھی شخص کو پرکھتی اور سمجھتی ہیں، اس کے بعد ہی اس سے محبت کرتی ہوں۔  ایک اور سوال کے جواب میں زویا نے کہا کہ اگر مجھے کسی کے ساتھ ڈیٹ کا موقع ملا تو میں ٹام کروز اور براڈ پٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں گی۔