شہر لاہور کا موسم گرم، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

09-25-2024

(لاہور نیوز) شہر لاہور کا موسم آج گرم رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 179 ریکارڈ کی گئی۔