مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی

09-25-2024

(ویب ڈیسک ) مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بچت سکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ، سپیشل سیونگ اکاؤنٹ، ڈیفنس سیونگ سکیمز کا شرح منافع کم کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع بھی کم کر دیا گیا، سروا سکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہو کر 14.16 مقرر کیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کا سالانہ منافع بھی کم کر کے 14.16 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 14.52 سے 12.72 فیصد کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔