نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

09-25-2024

(لاہور نیوز) نابینا افراد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔

مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر ڈیرے ڈال لئے۔ انہوں نے بیروزگار نابینا افراد کو روزگار فراہم کرنے اور ڈیلی ویجرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ مظاہرین نے نابینا افراد کو ہمت کارڈ جاری کرنے اور ماہانہ دس ہزار روپے خصوصی الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔