ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کے قاتل کی شناخت ہوگئی
09-25-2024
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا معاملہ، لیڈی کانسٹیبل ثمن کے قاتل کی شناخت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کا قاتل اسکا ساتھی کانسٹیبل فاروق نکلا، پولیس کانسٹیبل فاروق نے لیڈی کانسٹیبل ثمن کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ کانسٹیبل فاروق نے ساتھی لیڈی کانسٹیبل کے پہلے پاؤں میں اور پھر سرمیں تین گولیاں ماریں، ملزم کی تلاش جاری ہے۔