شاہین کی چیمپئنز کپ کے پلے آف میں شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

09-25-2024

(ویب ڈیسک) چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی، بائیں گھٹنے پر گیند لگنے کے بعد ان کو بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی شاہین آفریدی کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے، چیمپئنز کپ میں لائنز اور سٹالینز کے درمیان پہلا ایلی مینیٹر آج ہو گا۔