پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلے میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

09-25-2024

(لاہور نیوز) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے، قومی ٹیسٹ سکواڈ میں نعمان علی اور عامر جمال کی واپسی ہوئی ہے۔ سکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کا کیمپ یکم اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔