آج بھی عدالتی فیصلوں کےاندرسیاست کی بوآتی ہے: جاوید لطیف

09-25-2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج بھی عدالتی فیصلوں کےاندر سیاست کی بو آتی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’ آن دی فرنٹ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک گرداب میں پھنسا ہوا ہے، سپریم کورٹ میں58ہزار کیسز پنڈنگ پڑے ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت نے اس فریق کے حق میں دیا جوموجود ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آزاد امیدوار نے تین دن میں پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، نوازشریف کےخلاف فیصلے غلط تھے، جنرل فیض اور ثاقب نثارکے ایک پیج کی وجہ سے ملک برباد ہوا۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آج بھی سہولت کاری ہو رہی ہے،آج بھی عدالتی فیصلوں کے اندر سیاست کی بو آتی ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے آئین بنانا نہیں، کسی کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے۔