تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے کی نئی درخواست دے دی

09-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان جلسے کیلئے نئی درخواست دے دی۔

درخواست کے متن میں بتایا گیا ہے کہ  پانچ اکتوبر بانی پی ٹی کی سالگرہ کا دن ہے، جلسے کی اجازت دی جائے، پانچ اکتوبر کو شام 5 بجےسے لیکر رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کےسنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی، درخواست میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مینار پاکستان جلسے کے تمام شرکاء تمام قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان میں مولانا فضل الرحمان، طاہر القادری بھی جلسہ کر چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔