آئی ایم ایف سے7 ارب ڈالرز کے پروگرام کی منظوری کیلئے پرامید ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

09-24-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے گا۔

سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، پوری امید ہےکہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دےگا، آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو بروز بدھ ہو گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوئی ہے سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ سی پیک فیزون انفراسٹرکچر کی تیاری پرمشتمل تھا،  معاشی استحکام کےلیے مضبوط بنیاد قائم ہو گئی ہے، نجی شعبہ ملک کی معیشت کو ترقی دینےکی صلاحیت رکھتا ہے۔