پنجاب کابینہ کی 7 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری
09-24-2024
(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے صوبہ بھر میں7 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ دوران اجلاس صوبائی کابینہ نے پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی بھی طلب کر لی۔ کابینہ ارکان نے رحیم یار خان اور کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی جبکہ وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے بھی روک دیا۔ اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پر امن انعقاد کو سراہا گیا جبکہ مریم نواز نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان بھی طلب کر لیا، وزیر اعلی نے حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر آبپاشی کے وزیر کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کو شاباش دی جبکہ انڈومنٹ فنڈفار رائٹرز ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری بھی دے دی۔