نواز شریف اور مریم نواز کا آئندہ چند روز میں لندن جانے کا امکان

09-24-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا آئندہ چند روز میں لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف لندن میں دو ہفتے قیام کریں گے جبکہ نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا بھی ساتھ جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے چند روز قبل نواز شریف کو لندن جانے کی خبروں پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔