علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات، پارٹی امور و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

09-24-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جیل ذرائع  نے بتایا کہ ملاقات میں 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، کے پی کے اور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ بعدازاں وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کئے بغیر ہی جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔