ساف ویمنزچیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال کیمپ کا اعلان

09-24-2024

(لاہور نیوز) ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹ بال کیمپ کا اعلان کردیاگیا۔

پاکستان خواتین فٹ بال کیمپ یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں لگے گا ، ساف چیمپئن شپ میں پاکستان گروپ اے میں بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ ہے۔ پاکستان فٹ بال ٹیم 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گی، پاکستان کا بنگلہ دیش سے مقابلہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیم میں گول کیپر، نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسہ خان جبکہ ڈیفنڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر، مہرین خان اور خدیجہ ولی شامل ہیں ۔ مڈ فیلڈرز میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثنا مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری جبکہ فارورڈز میں نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان، عالیہ صادق اور ایمان مصطفیٰ شامل ہیں۔