اساتذہ اور افسران کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد
09-24-2024
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام افسران اور اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور افسران کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، حکومت پنجاب کے رولز 1966 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔