چودھری پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا
09-24-2024
(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں رپورٹ عدالت پیش کی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور دیگر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دی۔