مشہور ٹک ٹاکر ندیم مبارک کیخلاف گاڑی پر 804 نمبر کی پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج
09-24-2024
(لاہور نیوز) مشہور ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو گاڑی پر 804 نمبر کی پلیٹ لگانے کی سزا مل گئی۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ غلط نمبر پلیٹ لگانے پر ندیم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔